خواتین کو بار بار فیس بک ریکوئسٹ ہراسیت، ہر دن ویمن ڈے ہے، کشمالہ طارق

اسلام آباد: اگر کسی خاتون کو کوئی بار بار فیس بک ریکوئسٹ بھیج رہا ہے تو یہ ہراساں کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی خاتون کو کام کے اوقات کے بعد کوئی چائے یا کھانے پر بلارہا ہے یا کوئی بار بار فیس بک ریکوئسٹ بھیج رہا ہے تو یہ ہراساں کرنا ہے، خواتین ہراسانی کے خلاف محتسب برائے انسداد ہراسانی سے رابطہ کریں۔
کشمالہ طارق نے کہا کہ میرا یقین ہے ہر دن ویمن ڈے ہے، ہم سارے خواتین کے حقوق کے لیے باہر آئے ہیں، ہر ادارے میں کوشش کرتے ہیں خواتین کی نمائندگی کو پروموٹ کریں، ان کو کام کی جگہ عزت ملے، خواتین انسداد ہراسانی محتسب میں آن لائن شکایت کر سکتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔