حکومت شہباز کے خوف میں مبتلا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی مارکیٹس اور کاروبار بند کیے جارہے ہیں، اس وقت ساری حکومت شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے، اربوں روپے کی چینی چوری پر پاکستانی عوام کو جواب دیا جائے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کے معاملے پر اپوزیشن ہر تعاون کے لیے تیار تھی، شہباز شریف نے واپس آکر وزیراعظم کو تعاون کا مسودہ پیش کیا، طبی عملے کو ابھی تک حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے الزام لگایا، پاناما پر بات نہ کرنے کے لیے 10 ارب کی پیشکش کی، مئی 2017 میں شہباز شریف نے عمران خان پر ہرجانے کا دعویٰ کیا، عدالت نے جواب مانگا کہ ثبوت دیں، 10 ارب کی پیشکش کیسے ہوئی، ان کے وکلا نے عدالت سے 3 سال میں 33 بار مہلت مانگی۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر شہباز شریف پر الزام لگایا تھا، آج تک ہرجانہ کیس میں عمران خان یا ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، آج کہا گیا کورونا کی وجہ سے بابر اعوان پیش نہیں ہوسکتے، کل کورونا وائرس کے باوجود شہباز شریف اور عوام کو خطرے میں ڈالا گیا، بابر اعوان نے آج اس کیس میں پیش ہونا تھا، شہباز شریف کی ہر روز پیشی ہوتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔