جیمز بانڈ کی ہیروئن کی کورونا وائرس سے جنگ
کیو: جیمز بانڈ کی فلم سیریز ‘کوانٹم آف سولس’ کی ہیروئن خوبرو اداکارہ اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو مات دے دی، اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو انھوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دو ہزار آٹھ مں ڈینئل کریگ کے ساتھ ’’کونٹم آف سولس‘‘ میں بانڈ گرل کا کردار ادا کرنے والی اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، یہ اعلان انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔اولگا نے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے سے متعلق اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے’۔اولگا نے بتایا تھا کہ ‘میں گزشتہ ایک ہفتے سے بیمار تھی اور مجھ میں وائرس کی علامات بخار اور تھکن بھی ظاہر ہورہی تھی جس کے باعث میں نے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جو مثبت آیا۔