میڈیکل اسٹور سے جوس لینے جانے والی لڑکی لا پتہ

کراچی میں میڈیکل اسٹور سے جوس لینے کے لیے جانے والی لڑکی لا پتہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی 9 روز سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی 15 سالہ بیٹی نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال میں میڈیکل اسٹور سے جوس لینے گئی تھی جو واپس نہیں آئی۔ لا پتہ ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا.

اہل خانہ نے مؤقف اپنایا کہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ 15 فروری کو نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال گئی تھی جہاں والدہ نے اسے جوس لینے کے لیے میڈیکل اسٹور پر بھیجا تھا، لڑکی جوس لینے میڈیکل اسٹور گئی لیکن وہاں سے وہ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی اور واپس نہیں آئی

تفصِلات کے مطابق اہل خانہ نے لڑکی کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اُس کا کہیں سُراغ نہ مل سکا۔ظاہرین کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اغوا کو نوروز گزر چکے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ مظاہرین نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔ پولیس کو درج کروائے گئے مقدمے کے مطابق لڑکی کے ۔ پولیس افسران نے مبینہ طور پر لا لپتہ ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد ان کی بیٹی کو تلاش کر لیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔