تھر پارکر اور لسبیلہ میں ٹڈی دل کنٹرول

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ فوڈ سیکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تھر پارکر اور لسبیلہ میں 10 ہزار 76 ہیکٹرز پر ٹڈی دل کا کنٹرول آپریشن کیا گیا،ترجمان این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 19 ہزار 474 ہیکٹر رقبے کا سروے کیا گیا جبکہ تھر پارکر اور لسبیلہ میں 10 ہزار 76 ہیکٹرز پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں 11 لاکھ 20 ہزار 23 ہیکٹرز پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔این ایل سی سی کے مطابق ملک بھر میں 11 ہزار 180 مربع کلو میٹر پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے جبکہ 5 لاکھ 18 ہزار 812 مربع کلو میٹر پر سروے کیا جا چکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔