تعلیمی اداروں کو بطور چھٹیاں نہ گزاریں ، نصاب پر نظر ثانی کریں ، شفقت محمود

فاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا جپ کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بڑے بھاری دل سے کیا گیا کیونکہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا۔وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ سے گزارش کی کہ آپ اس وقت کو بطور چھٹیاں استعمال کرنے کے بجائے پڑھائی پر دھیان دیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نصاب پر نظر ثانی کریں، ہوم ورک کریں، مختصر طور پر ہی سہی لیکن زیادہ سے زیادہ مطالعہ جاری رکھیں۔اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ طلبہ سے گزارش کی ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو بطور چھٹیاں نہ گزاریں بلکہ نصاب پر نظر ثانی کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔