بین ڈنک نے حریف ٹیموں کے چھکے چھڑانے کا راز بتا دیا۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 5 میں لاہور قلندرز کے آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بین ڈنک نے اپنے چھکوں کے ذریعے ڈنکا بجانے کا راز بتا دیا۔
بین نے بتایا کہہ انہیں چھکے مارنا پسند ہے، کیونکہ اس میں کم انرجی کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ وکٹوں کے درمیان بھاگنے کے لیے زیادہ انرجی درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری توجہ جیت پر ہوتی ہے، اور جیت میں کسی بھی کھلاڑی کا کردار ہو سکتا ہے، ٹیم کی اچھی کارکردگی میں صرف میرے چھکے شامل نہیں ہیں بلکہ دوسرے کھلاڑیوں نے بھی اچھا پرفارم کیا ہے۔
بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 چھکوں کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا جب کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 12 چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی اپنے ملک میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہوں گا، میرا بھی دل چاپتا ہے لیکن اس وقت میری توجہ یہاں ہونے والے میچز پر ہے کہ ہم آئندہ میچز میں بھی اچھا کھیلیں اور ٹرافی جیتیں۔