بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت اندرونی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں سلیپر سیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ واقعات ہوئے ہیں، ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر بھی سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے، وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔