ایک ہفتے کے دوران 20 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کے ذخائر کم
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے تیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے، بیرونی ادائیگیوں کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابقاسٹیٹ بینک نے 58 کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کیے جبکہرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 19 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کو ملا کر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔