ایشیا کپ 2020: میزبانی سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: پاکستان کے بجائے اب سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، یہ فیصلہ حالیہ کورونا بحران کے تناظر میں کیا گیا، پیش کش پی سی بی کی جانب سے کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2020 کی میزبانی سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان آئندہ سال اس ٹورنامینٹ کی میزبانی کرے گا۔
اے سی سی اجلاس میں پی سی بی نے میزبانی سری لنکا کو دینے کی پیشکش کی تھی۔
خیال رہے کہ فی الحال سری لنکا میں کورونا کی صورت حال نسبتا بہتر ہیں، البتہ اس ضمن میں حتمی اعلان سری لنکن حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔