ایس او پیز کی عدم پاسداری، سندھ میں 91مسافر گاڑیوں پر جرمانے، 80 ڈرائیورز گرفتار

کراچی: سندھ حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا جب کہ 80 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔
ایس او پیز کی عدم پاس داری پر انٹرا سٹی ضلعی ٹرانسپورٹرز کے خلاف کراچی، حیدرآباد، شکارپور، بدین، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا مسافر کوچز چلانے پر 21 ڈرائیورز پر مقدمہ درج کیا گیا، 32 مسافر وین، بس، کوچ اور ٹیکسیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ کراچی میں 80 ڈرائیورز گرفتار اور 50 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کارکردگی نہ دکھانے پر 6 ریجنل سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کیے، ڈرائیور اور مسافر سفر کے دوران ماسک لازمی پہنیں ورنہ ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔