اگلے 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ‏لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 81 روپے42 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 83.61 مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ‏مٹی کےتیل کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 42 پیسے جب کہ ‏لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے،تاہم اب قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔