اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت مسترد

حلیم عادل شیخ کو گزشتہ ماہ پولیس نے ملیر سے اس وقت گرفتار کیا تھا، جب وہ ضمنی انتخابات کے دوران کیمپس کا دورہ کر رہے تھے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں انتخابی حلقے سے باہر نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔تفصِلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔حلیم عادل شیخ کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ حلیم عادل شیخ پر پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات ہیں۔خِیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو سرکاری پروٹوکول اور اسلحے کے ساتھ گھومنے پر حلقہ سے بے دخل کیا جائے۔تاہم اب عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس میں نامزد سمیر شیخ سمیت دیگر 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔