انٹربینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 162.28 روپے پر بند

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹڑبینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 162.28 روپے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 150 روپے ہوگئی تھی، 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 579 روپے ہوگئی تھی۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہوئی تھی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 162.49 سے کم ہوکر 162.38 روپے پر بند ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔