انقرہ : بھارت مسلمانوں کا قتلِ عام فوری بند کرے، ترک صدر رجب طیب اردوان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت وہ ملک ہے جہاں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جارہا ہے۔
دہلی میں پھوٹنے والے فسادات کے بعد ا مسلم دنیا سے مذمت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ترک صدر نے ان واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کی شدید الفاظ مذمت کی اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کا قتلِ عام بند کرے۔
تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی) نے بھی بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر حملوں اور مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے اور اس ظلم کو فوری بند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔