اللہ ہدایت دے ایسے لوگوں کو جو ہر بات کو مذاق بنا دیتے ہیں، عائزہ خان

کراچی: مقبول اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان افواہوں کو مسترد کر دیا ،جس میں کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ پی آئی اے کے اُس طیارے میں سوار تھیں، جو کراچی میں حادثے کا شکار ہوا۔
سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عائزہ خان نے کہا کہ میں اور میرے شوہر دانش تیمور اپنے گھر پر اور محفوظ ہیں، انہوں نے پی آئی اے طیارے میں ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہ کرم جعلی خبریں نہ پھیلائیں، حادثہ متاثرین اور اُن کے اہل خانہ کے لیے دعا کریں، اللہ پاک ہدایت دے ایسے لوگوں کو جو ہر بات کو مذاق بنا دیتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔