اسٹاک مارکیٹس میں کئی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

ایشیائی ممالک کے اسٹاک مارکیٹس میں کئی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 40ڈالرفی بیرل سے نیچے برقرار ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت41ڈالر34سینٹس پر آگئی۔ ساتھ ہی ٹوکیو کے نکئی انڈیکس میں 224پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 423پوائنٹس گرگیا۔چینی شہر شنگھائی کے کمپوزٹ انڈیکس میں48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1852ڈالر81سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔