اسموگ کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے
لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین علی اکبر قریشی نے کہا کہ اسموگ کے خدشے پر اینٹوں کے بھٹے دو ماہ بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجہ ٹریفک ہے، متعلقہ محکمہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔انوائرمینٹل کمیشن نے نومبر میں اسموگ کے باعث کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین علی اکبر قریشی نے کہا ہے کہ نومبر میں اسموگ کا خدشہ موجود ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں لاہور میں اسموگ کی متوقع صورتحال کا جائزہ رہی ہے، 90 فیصد گاڑیاں پرائیوٹ ہیں جن کی فٹنس چیک کرنے کا قانون موجود نہیں۔