احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، بزدار

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے، دکان دار ‘نو ماسک، نو سروس’ کی پالیسی پر عمل کریں تو کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں، انسداد کورونا مہم کی کامیابی کے لیے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا احتیاطی تدابیر سے شہری خود اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بناسکتے ہیں، کورونا کب تک رہے گا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔