آٹا بحران سے متعلق اہم پیش رفت، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد: آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی گئی، اس رپورٹ میں بدانتظامی اور غفلت کو بحران کی بنیادی وجہ ٹھہرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے آٹے کے بحران پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی، یہ رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوادی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیم نے رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کومصنوعی قراردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے ملک میں گندم کا بحران نہیں تھا، مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا تھا کہ بحران میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔