آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
پاکستان فوڈاینڈویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباسے پیدا گھمبیر مسائل کےباوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، اگست کے پہلے ہفتے تک ایک لاکھ 25ہزار ٹن آم برآمد ہوئے، آم کی برآمدات سے 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔پی ایف وی اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایکسپورٹ کا ہدف 80ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا ،اب تک ہدف سے 45 ہزار ٹن زائد آم برآمد کیا جاچکا ہے، فضائی راستے بند ہونے کے باوجود آم کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔پاکستان فوڈ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے دنیا کے 40 ملکوں کو آم برآمد کیے، آم کی برآمدات ستمبر کے اختتام تک ڈیڑھ لاکھ ٹن تک متوقع ہے، حکومتی مدد اور برآمدی پالیسی کے باعث آم کی ریکارڈ برآمدات ہوں گی۔