آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں ملیں گے ناصر شاہ
Nasir shah
کراچی۔ وفاقی وزیر اطلاعات
فواد چوہدری کے بیان پر وزیراطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
وفاقی وزراء کراچی میں آکر سندھ حکومت کو بُرا بھلا کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں
پی ٹی آئی کی حکومت نے گالم گلوچ ، بدتمیزی اوربداخلاقی کی سیاست کا بنیاد ڈالا ہے
فواد چوہدری جب آصف زرداری کے خلاف بیان دیتا ہے تو میں بہت حیران ہوتاہوں
فواد چوہدری صدر زرداری کے ہائوس کا طواف کرتا تھا کہ کوئی پوزیشن مل جائے
صدر زرداری نے فواد چوہدری کو پارٹی میں عزت دی اور سیاست میں روشناس کرایا
زردار ی اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے؛ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ
فواد چوہدری اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خواب دیکھ رہا ہے
اگلے الیکشن میں ہجرتی پرندوں کی طرح فواد چوہدری پھر کسی اور پارٹی میں ہجرت کرے گا
نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے ؛
اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی اور کرائے کے ترجمان بھاگ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائیں گے
فواد چوہدری سندھ میں آکر وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بیان دے کر اپنی فرسٹریشن نکالتے ہیں ؛ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ
فواد چوہدری حلفیہ بتائیں کہ پورے ملک میں کونسا وزیراعلیٰ سب سے بہترہے
فواد چوہدری کو اگر فنڈز کی مانٹرنگ کرنی ہے تو جاکر کے پی کے میں کریں ؛
کے پی کے میں بی آرٹی اور مالم جبہ کی کرپشن فواد کو نظر نہیں آتی؛
پنجاب میں رنگ روڈ ، چینی چوری ، گندم اسکینڈل اور شراب کے پرمٹس کی کرپشن فواد کونظر نہیں آتی؛
پی ٹی آئی نےسندھ میں کرپشن کرنے کے لیے اپنے ایم پی ایز کو فنڈز دیئے ہیں ؛
سندھ میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز وفاقی فنڈنگ پر چھوٹے چھوٹے منصوبوں میں کرپشن کررہے ہیں؛
پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے وفاقی حکومت نے ارسا کو ناکارہ بنا دیا
اگلے الیکشن میں پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پورے ملک کی از سر نوتعمیر کرے گی۔