گورنر سندھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی اُنہیں کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کورونا وائرس کا شکارہوگئے تھے جس کی تصدیق انہوں نے خود ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی تھی۔ گزشتہ روز بخارمحسوس ہونے پرٹیسٹ کروایا گیا تھا۔