گلوکار بلال مقصود بھی کورونا میں مبتلا

کراچی: اسٹرنگز بینڈ کے بانی گلوکار بلال مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
بلال نے سوشل میڈیا پر اس بات کا ذکر نہیں کیا تھا، تاہم انسٹا گرام کے لائیو سیشن میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا۔
دلچسپ سوالات کے دوران ایک مداح نے بلال سے پوچھا ”آپ، انور انکل اور پوری فیملی کیسی ہے؟“۔
جواب میں بلال نے لکھا، ”میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن ہم سب ٹھیک ہیں۔“

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔