کورونا کے حل کے بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچارہا ہے، ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لیے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آچکا ہے، کورونا وائرس کے حل کے بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، اس سے پتا چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کررہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔