کورونا سے نجات، راحت فتح کا دعائیہ کلام کل ریلیز ہوگا!

کراچی: راحت فتح علی خان نے اپنی پُرسوز آواز میں دعائیہ کلام اے خدا ہمیں بخش دے کی ایک جھلک ریلیز کردی۔ پورا کلام جمعۃ المبارک کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اے خدا ہمیں بخش دے کے دل کو چھولینے والے کلام کو قمر علی واجد ناشاد نے لکھا ہے جب کہ اس کی موسیقی نوید علی ہاشمی نے ترتیب دی ہے۔ انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کلام میں عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ صوفیانہ، عارفانہ اور دعائیہ کلام انہوں نے اس طرح پڑھا ہے کہ ان کی آواز سماعتوں کے ذریعے سیدھی دل میں اتر جاتی ہے۔

واضح رہے کہ استاد راحت فتح علی خان نے کئی بڑے اعزاز اپنے نام کیے۔ راحت فتح علی خان کے 50 سے زائد البم ریلیز ہوچکے ہیں، یہی نہیں وہ دنیا بھر میں مختلف بڑے کنسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے اور انہیں عالمی شہرت حاصل ہے جبکہ وہ آن لائن ایک ارب ویوز حاصل کرچکے ہیں۔راحت فتح علی خان ٹیلی ویژن سیریلز کے 50 سے زائد ٹائٹل ٹریک اور 100 سے زائد فلموں کے گیت گا چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔