کورونا زدگان 2458، 35 جاں بحق
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2458 ہو گئی۔ صوبہ پنجاب اس وبا سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 928 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ۔
اب تک اس وبا سے 35 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 10 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 126 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 76 نئے کیس سامنے آئے جبکہ دو اموات ہوئیں۔
دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو سندھ 783، گلگت بلتستان 190، خیبر پختونخوا 311، اسلام آباد 68، بلوچستان 169جب کہ آزاد کشمیر میں 9 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔