کورونا ریلیف فنڈ، پی سی بی کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا عطیہ

لاہور: پی سی بی نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی ہے۔
بورڈ نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 5 سو روپے جمع کرائے ہیں، پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز اور بورڈ ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ عطیہ کریں گے، پی سی بی نے بھی کل رقم کے برابر حصہ ڈالا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم کورونا کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اُمید ہے حکومت اس وبا پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہوجائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔