کراچی ہیٹ ویو، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی تبدیل!

کراچی: شہر میں دوسرے روز بھی ہیٹ ویو جاری ہے اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور دن ایک بجے درجہ حرارت تو 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس کی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ منگل کو دوپہر کے بعد ہی سمندری ہوائیں چل پڑی تھیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی قدرے بڑھ رہا ہے، آج کے لیے پہلے ہماری پیش گوئی 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی تھی لیکن اب بدھ اور جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ جمعہ سے درجہ حرارت میں توازن پیدا ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک عوام کم سے کم باہر نکلیں، انتہائی ضروری حالات میں نکلنے پر خود کو ڈھانپ لیں، اس کے علاوہ روزے دار ہیٹ ویو کے دوران افطار اور سحر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، مرغن کھانوں سے گریز کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔