چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 38 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 38 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تفصِلات کے مطابق یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 215 ممالک اور علاقوں میں 4 کروڑ 6 لاکھ 61 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 3 کروڑ 3 لاکھ 62 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ بد ستور کیسسز کے حوالے سے پہلا ملک ہے جہاں ب تک وائرس سے 2 لاکھ 25 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار ہے، جن میں 55 لاکھ 3 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بھارت میں بھی کورونا بدستور بے قابو ہے، ایک دن میں مزید 46 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 75 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اموات 1 لاکھ 15 ہزار ہو چکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔