پیشگوئی سائنسدان نے کورونا کے حوالے سے خوشخبری سنادی

بیجنگ:امریکی نوبیل انعام یافتہ پروفیسر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلدی آئے گا مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیشگوئیوں کی حمایت نہیں کرتے جو یہ کہتےہیں کہ وائرس مہینے یا سالوں تک پھیل سکتاہے انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا بس ہمیں اس وقت پھیلنے والی افراتفری کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔ کوروناوائرس سے متعلق اعدادوشمار بہت بتائے جارہےہیں لیکن اس کے پھیلاؤ میں کمی کی واضح علامات موجود ہیں۔

خیال رہے کہ مائیکل لیوٹ نے چین کے بارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ وہ جلد اس صورتحال سے نکل آئےگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔