پرستار پریشان نہ ہوں شوبز نہیں چھوڑوں گی، نمرہ خان
کراچی: اداکارہ نمرہ خان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ میں شوبز کو نہیں چھوڑوں گی اور کام کرتی رہوں گی، مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
یہ باتیں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں کہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر راجہ افتخار اعظم ان کے والدین کی پسند ہیں جس پر میں نے سرتسلیم خم کیا۔ ہماری شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔ شوہر لندن میں پولیس آفیسر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اب میں کام نہیں کروں گی ۔ شوہر نے مجھے مکمل آزادی دی ہے اس لیے میں کام کرتی رہوں گی۔پرستاروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔