کیا آئمہ بیگ امریکی گلوکار آریانا گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی ہیں؟

کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پرلائیو سیشن کے دوران امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کی طرح گانے اوران کا اسٹائل کاپی کرنے سے متعلق کہا کہ میں آریانہ گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی، صرف ایک پونی بنانے سے یا گلوکارہ کی طرح آئی لائنر لگانے سے میں آریانہ گرانڈے نہیں بن سکتی۔
گلوکارہ نے کہا کہ انہیں امریکی گلوکارہ پسند ہے، آریانہ کی آواز اور اسٹائل کی وہ دیوانی بھی ہیں لیکن وہ ان جیسا بننا نہیں چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر اور گلوکارہ مومنہ کا اسٹائل بھی پسند ہے۔ کسی کے اسٹائل کو کاپی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس شخصیت کو ہی کاپی کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔