معروف بھارتی اداکارہ کی خودکشی

ممبئی: بولی وُڈ فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ پریکشا مہتا نے گلے میں پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے، آنجہانی اداکارہ کی عمر 25 برس تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریکشا مہتا کورونا وبا کے باعث جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی گھر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں موجود تھیں۔ خبریں ہیں کہ وہ ان دنوں سخت مالی مشکلات کا شکار تھیں، تاہم خودکشی کی اصل وجہ سے پردہ اٹھانے کے لیے پولیس نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔
پریکشا مہتا نے مشہور ٹیلی وژن پروگراموں اور ڈراموں میری درگا، کرائم پٹرول، تُو عاشقی اور لال عشق میں اہم کردار ادا کیے۔
آنجہانی ادارہ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے اکشے کمار کی فلم پیڈمین میں بھی کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے گانوں میں بھی ماڈلنگ کیں اور بہت سے ٹیلی وژن اشتہارات میں بھی نظر آئیں۔ اداکارہ پریکشا مہتا نے خود کشی کرنے سے قبل اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ سپنوں کا مر جانا سب سے برا ہوتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔