لاہور کے کورونا زدہ سات علاقے آج سِیل کردیں گے، یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ لاہور کے سات علاقوں‌ کو سیل کررہے ہیں، ڈی ایچ اے، گلبرگ، گلشن راوی، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور والڈ سٹی آج رات بارہ بجے سے ایک ہفتے تک مکمل بند رہیں ‌گے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا، لاہور اور راولپنڈی میں ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ چاہتے ہیں معیشت بھی چلے اور کورونا کا پھیلاؤ بھی روکا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی ریکوری 20 ہزار کے قریب ہوگئی، متعدد مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے۔ لاہور میں 11 جون کو 1118 مریض تھے اب کُل 738 مریض داخل ہیں۔ 30 سے 50 فیصد بیڈز ہسپتالوں میں خالی پڑے ہیں۔ لاہور میں آئی سی یو کی تعداد 187 سے 205 کردی، پبلک سیکٹر میں 250 ہائی ڈیپنڈیسی یونٹس ہیں، پبلک سیکٹر میں 60 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔