لاہور: تفتان قرنطینہ میں رہ کر آنیوالا مریض جان کی بازی ہارگیا
لاہور: 14 روز تفتان کے قرنطینہ میں گزار کر آنے والا مریض انتقال کرگیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں یہ مریض زیر علاج تھا جس کی شناخت غلام عمران کے نام سے ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا جس نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔
ذرائع کے مطابق غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا اور آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت مفقود تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے، ڈاکٹرز شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت ہوسکتی ہے۔