عدالت نے جسقم چیئرمین کو جیل بھیج دیا
کراچی۔ جیئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور دیگر کو 19 جون تک جیل کے تحویل میں دیدیا گیا ہے۔ پیر کے روز جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی۔ امجد مہیسر۔ الاہی بخش بکک اور دیگر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے الاہی بخش بکک کو دو روزہ ریمانڈ پر پر پولیس کے سپرد کیا جبکہ صنعان قریشی سمیت اس کے دیگر ساتھیوں کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 19 جون تک جیل بھیج دیا۔