اداکارہ عائزہ کا عوام کو انوکھا مشورہ

کراچی: مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے ناصرف خود لباس سے میچنگ ماسک استعمال کیا بلکہ لوگوں کو بھی اس کا مشورہ دے ڈالا۔
اداکارہ عائزہ خان نے لوگوں کو سرجیکل ماسک سے قطع نظر اپنے لباس سے میچنگ کپڑے کا بنا ہوا ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے لباس سے میچنگ ماسک لگائی ہوئی ہیں۔
ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا تمام کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ عائزہ خان نے ایک سرجیکل ماسک کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا این 95 اور سرجیکل ماسک کی میڈیکل کے شعبے میں کمی کی وجہ سے آپ کو یہ ماسک نہیں خریدنے چاہئیں اور اگر آپ کے پاس یہ ماسک موجود ہیں جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئے تو انہیں مقامی اسپتالوں کو عطیہ کرنے پر غور کریں، کیونکہ طبی عملے کو جو اس وقت کورونا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، ان ماسکس کی ہم سے زیادہ ضرورت ہے۔
عائزہ نے مزید لکھا کورونا کے خوف کی وجہ لوگوں نے فیس ماسک کا ذخیرہ کرلیا ہے، جس سے طبی عملے کے لیے ان ماسک کی کمی پیدا ہوگئی جنہیں حقیقتاً ماسک کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے فیشن انڈسٹری نے ماسک تیار کرنے کے لیے اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ایک قدم بڑھایا۔ لہذٰا دنیا بھر میں لوگ اب کپڑے کا ماسک بنانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ سرجیکل ماسک یاتو بہت مہنگے ہیں یا دستیاب ہی نہیں۔
عائزہ خان نے اپنی حالیہ پوسٹوں کا حوالہ دیا جس میں انہوں نےاپنے لباس سے میچنگ ماسک پہنا ہوا ہے اور کہا، میں نے اور میری ٹیم نے اپنے فالوورز کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ناصرف اپنا ماسک خود بنائیں بلکہ اسے بنانے میں اپنی تخلیقی مہارت بھی سامنے لائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔