طاہر شاہ کا نیا گانا ریلیز ہوگیا، ویڈیو وائرل

کراچی: اپنی منفرد ویڈیوز کے لیے معروف طاہر شاہ کا نیا گانا ریلیز ہوگیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ٹو آئی سے بین الاقوامی میڈیا کے توجہ حاصل کرنے والے طاہر شاہ کے نئے گانے فرشتہ کی ویڈیو ریلیز ہوگئی۔
اپنے منفرد ویڈیوز اور گیٹ اپ کے لیے معروف طاہر شاہ کے اس گیت میں بچے کو فرشتے کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔
ماضی کے برعکس اس ویڈیو میں اینی میشن کا استعمال کیا گیا ہے۔ چند ہی منٹ میں ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آپ بھی اس مقبول سنگر کی یہ منفرد ویڈیو دیکھیں اور ویڈیو سے متعلق اپنی رائے دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔