شادی کی سالگرہ، ہمایوں سعید کا اہلیہ کے لیے محبت سے لبریز پیغام

کراچی: مقبول اداکار ہمایوں سعید نے اپنی شادی کی سالگرہ پر بیگم کے نام محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
ہمایوں آج اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ ثمینہ کے نام محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ خدا کرے کہ تم میری کامیابی کا راستہ بنی رہو۔
اداکارنے کہا کہ خدا کرے ہم آخری وقت تک ہمیشہ ساتھ اورخوش و خرم رہیں۔ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔