سی پیک کی رفتار کم ہونے کا تاثر غلط، کام کی رفتار کو مزید بڑھایا گیا ہے، عاصم باجوہ

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بعض عناصر سی پیک کی رفتار کم ہونے کا غلط تاثر دے رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے کام مکمل کر لیا گیا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو حال ہی میں مزید بڑھایا گیا ہے، جلد ہی 7.2 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کا آغاز ہوگا، دو ہائیڈل پاور پروجیکٹس میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبوں کے منصوبے میں کام کی رفتار بڑھائی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔