سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ تفصِلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں دو ڈالر کا اضافہ ہوا مگر پاکستان میں قیمتیں گرگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ڈالر اضافے کے بعد 1952 ڈالر پر بند ہوئی۔ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور 684 روپے کی کمی ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 200 اور دس گرام کی قیمت 97 ہزار 908 روپے ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔