سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ترجمان سندھ حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کے مریض کو صحت مند قرار دے کر اسپتال سے فارغ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان یحییٰ جعفری کے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور نوجوان کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں یحییٰ جعفری میں بیماری کی کوئی علامات نہیں آئیں، آج دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر مریض کو گھر بھیج دیاجائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔