سندھ: غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف سندھ حکومت متحرک

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کمر کس لی، واضح ہدایات ہیں کہ ایک ماہ کے اندر رجسٹریشن کروائیں، بصورت دیگر ہوٹل سیل کردیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ٹوئرسٹ سروسز محکمہ ثقافت، سیاحت و نوادرات نے صوبے کے تمام غیر رجسٹر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو ایک مہینے کی مہلت دے دی، وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر کنٹرولر ٹوئرسٹ سروسز نے صوبے کے تمام غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو نوٹیس جاری کردیے۔

ایک ماہ کے اندر رجسٹر نہیں ہوئے تو پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔