دنیا بھر میں کورونا سے 4 لاکھ ہلاکتیں 23 ہو گئیں
کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 23 ہزار 901 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 76 لاکھ 200 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 951 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 38 لاکھ 43 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 904 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 116,035 ہو گئی ہے، جب کہ 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 8 لاکھ 16 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,741 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 151 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,279 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ، چلی اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، پیرو میں 200 سے زائد اموات، انڈیا میں 300 سے زائد، میکسیکو میں 700 سے زائد، امریکا میں 900 سے زائد جب کہ برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے