جیلوں میں قید قیدیوں کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جو قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے دی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں میں چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے جو قیدی معمولی کیس میں بند ہیں یا اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں ان کو رعایت دی جائے جو قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے دی، وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں شریک آئی جی جیل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیدی، اس کا جرم، قیدی کی عمر، جیل میں آنے کی تاریخ، انڈر ٹرائل ہے یا کونوکٹیڈ ہے اور قیدی کی صحت کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں، میں پھر قانون کے حساب سے دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑ سکتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ  وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہتریں صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت دی کہا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں، قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔