تائیوان نے نیا پاسپورٹ متعارف کرادیا
چین کے ساتھ سیاسی طور پر مربوط جزیرہ نما ملک تائیوان نے اپنا خود کا پاسپورٹ متعارف کرادیا ہے جس پر جمہوریہ چین چھوٹے حروف جبکہ تائیوان بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے۔تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی ، جو آئندہ جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔تائیوان کو 1945 میں جاپان نے چین کے حوالے کیا تھا۔