بلوچستان: لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع
کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں 19 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کیے گئے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کی جائے گی، صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اجلاس میں کورونا وائرس کے مقامی سطح پر پھیلاوٴ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں 600 ٹیسٹ کیے جا سکیں گے جب کہ محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ وی ٹی ایم کٹس کی فوری خریداری کریں اور خضدار اور لورالائی میں پی سی آر مشین فراہم کی جائے۔