این چیپل کا بال ٹیمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو قوانین بدلنے کا مطالبہ

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹراین چیپل نے بال ٹیمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو قوانین کو بدلنے کا مطالبہ کر دیا۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری این چیپل کہتے ہیں کہ ایل بی ڈبلیو کے قانون کو بدلتے ہوئے انتہائی سادہ بنا دینا چاہیے، سابق آسٹریلوی کپتان نے مطالبہ کیا کہ وکٹ کو ہِٹ کرتی ہر گیند پر امپائر کا فیصلہ مانا جانا چاہیے، گیند کے پِچ ہونے اور امپیکٹ کی اہمیت ختم کر دی جائے۔
اسی طرح انہوں نے بال ٹیمپرنگ کی روک تھام کے لیے تھوک کے بجائے کسی مخصوص کریم سے گیند چمکانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔