ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ
وبائی بیماری کے وار میں کمی ہوتے ہی عالمی معیشت اپنی بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 144پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 300پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 58پوائنٹس بڑھ گیا، ایشیائی اسٹاک میں کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی 42ڈالر41سینٹس فی بیرل پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔برینٹ کروڈآئل کے سودے 45ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1939ڈالر93سینٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔